لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نشے میں دھت خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم کوگرفتارکرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیاملزم براڈوے روڈ پر کار سوار خاتون کو ہراساں کررہا تھامتاثرہ خاتون نے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم کو ہراسمنٹ کے متعلق آگاہ کیاملزم عثمان کے قبضہ سے 2 بوتلیں شراب برآمد کرکے مزید کارروائی کیلئے تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا۔