اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 166 ہزار کی حد بحال، ڈالر مزید سستا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 166 ہزار کی حد بحال، ڈالر مزید سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔

 ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 847 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1,66,341 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔گزشتہ روز بھی انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا مگر کاروباری دن کے اختتام پر 1,65,493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے 20 پیسے پر آ گیا۔