واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں 2024 کے انتخابات کے بعد امیگریشن پالیسی کے بارے میں بحث مرکزی حیثیت اختیار کر چکی ، جس کی وجہ سے تارکین وطن کی برادریوں، بالخصوص پاکستانی امریکیوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو اورلینز میں دہشت گردی کے واقعے میں 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اس مسئلے نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر متعدد پوسٹس میں اس قتل عام کو مجرموں کے آنے سے جوڑا اور بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی اور امیگریشن کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی