اسرائیلی وزیر دفاع کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی آیت اللّٰہ خامنہ ای کو دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کے خلاف اقدامات جاری رکھے تو خامنہ ای کا انجام سابق عراقی صدر صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ "یاد رکھیں کہ ایران کے پڑوس میں اسرائیل مخالف آمر کا انجام کیا ہوا۔ ہم ایران کی دھمکیوں اور اقدامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اور اسرائیل اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔"اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو بھی اسی قسم کا اشارہ دے چکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ:

"اگر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جائے تو ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ ختم ہو سکتا ہے، بڑھے گا نہیں۔"یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیا بھر میں اس ممکنہ جنگ کے خدشات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ایران نے ان بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے، جبکہ چین، روس اور کئی یورپی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔