قصور :چارروز سیواٹرفلٹرزبند، پینے کے پانی کا بحران

 دیکھ بھال کے نام پرپانی کی فراہمی بند،لوگ صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
قصور (خصوصی رپورٹ)شہرمیں پینے کے پانی کا بحران،عوام کی چیخ و پکار بھی نظر اندازجون کی جھلسا دینے والی سخت گرمی میں گزشتہ چار روز سے دیکھ بھال کے نام پر واٹر فلٹر ز پر پانی کی فراہمی بند،لوگ صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔قصور میں پینے کے پانی کا بحران،عوام کی چیخ و پکار بھی نظر انداز،گزشتہ چار روز سے شدید گرمی میں قصور کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی بندش۔جون کی جھلسا دینے والی گرمی میں قصور شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹرز کی ٹوٹیاں اتار کر ''دیکھ بھال'' کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔نہ کوئی متبادل انتظام، نہ اطلاع، نہ وقت کا تعین، عوام کی حالت زار،بزرگ اور بچے پیاس سے بے حال،مریض پانی کی بوند کو ترس گئے،گرمی سے بے ہوشی اور بیماریاں بڑھنے لگیں،دیکھ بھال کے نام پر زیاد تی واٹر فلٹرز کی دیکھ بھال کا کام عوامی فلاح کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ انھیں اذیت دینے کے لیے،شہریوں کا کہنا ہے کے ہماری  آواز، ہمارا حق،فوری طور پر واٹر فلٹرز بحال کیے جائیں۔اگر مرمت ضروری ہے تو عوام کو پیشگی اطلاع دی جاء￿  اور متبادل نظام فراہم کیا جائے۔