لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیصل ٹاؤن سے ڈاکو نصیر اور فیملی سے 4 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون، لیاقت آباد میں دلنواز سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔گرین ٹاون میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,فیصل ٹاون سے ڈاکو کار سوار خاتون سے موبائل فون اور 1 لاکھ نقدی، شادباغ میں حمید سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,شاہدرہ ٹاون میں ناصر سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون, نوانکوٹ میں طارق سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. فیصل ٹاون، ہنجروال، اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاون، اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔