ڈاکے ہی ڈاکے پولیس تماشای

لاری اڈا سے گاڑیاں ، مصطفی آباد موچی گیٹ اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری،شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں نثار سے 3لاکھ روپے اور موبا?ل فون، ساندہ میں اکرم سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں ھارون سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں طارق سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں اکمل سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نصیر آباد اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد موچی گیٹ اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔