کانگو میں 102 مسلح ڈاکوئوں کوپھانسی دیدی گئی

    برازویلا(یواین پی)وسطی افریقا کے ملک کانگو میں 102 مسلح ڈاکوئوں کو قتل، لوٹ مار اور کے الزامات میں پھانسی دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگو کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ حکومت 102 مسلح افراد کو پھانسی دے دی گئی جبکہ 70 مزید افراد کو پھانسی دی جائے گی۔وزیرانصاف کے بیان میں کہا گیا کہ 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد مسلح اور شہری ڈاکو تھے، جنہیں مقامی طور پر کلونا کے نام سے جانا جاتا ہے، جنہیں شمال مغربی کانگو میں اینجینگا جیل میں پھانسی دی گئی۔