کراچی (آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 اور اس کا مرکز 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے