پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26 ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26 ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے