ہوٹل پر کھانا دیر سے ملنے پر فائرنگ، 2افراد زخمی

 رانا گروپ اور پٹھان گروپ کے درمیان فائرنگ ہوئی،تحقیقات جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن کے علاقے میں ہوٹل پر کھانا دیر سے ملنے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کیر کلاں چوک میں واقع ایک ہوٹل پر ظہیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھانا کھانے گیا، جہاں تاخیر پر ہوٹل ملازمین سے تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رانا گروپ اور پٹھان گروپ کے درمیان فائرنگ سے امیر محمد اور ثناء￿  اللہ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ظہیر کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔