لاہور (یواین پی) توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار معروف اینکر اور پوڈ کاسٹر ریحان طارق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کو خارج کر دیا گیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ اطلاعات کے مطابق اینکر ریحان طارق کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ این سی سی آئی اے سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا تھا