لاہور (آئی این پی)توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار اینکر ریحان طارق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ضلع کچہری لاہور میں توہینِ مذہب کے مقدمے میں گرفتار نیوز اینکر ریحان طارق کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے مقف اختیار کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں ہے ۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کے روبرو ہوئی، جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ملزم ریحان طارق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔دوان سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ریمارکس دیے کہ مذہبی علم کے بغیر مذہبی گفتگو نہیں ہونی چاہیے