اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بروقت میسج آیا نہ الرٹ

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد  کی کارروائی ، شہری کی رقم واپس منتقل کروادی
  اسلام آباد (یواین پی)شہری کے اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلنے پر بھی بینک کی جانب سے بروقت کوئی میسج ملا اور نہ ہی کوئی الرٹ۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک سے متعلق ایک شکایت پر متاثرہ شہری کی مکمل رقم بازیاب کروا لی۔ شکایت کنندہ نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب مختلف آئی بی ایف ٹیز اور راست پیمنٹس کے ذریعے 28 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ان کی مرضی کے بغیر نکلوا لیے گئے۔مذکورہ لین دین کے حوالے سے موبائل پر بینک کی جانب سے کوئی الرٹ موصول نہ ہونے کی وجہ سے شہری بروقت اس فراڈ سے آگاہ نہ ہو سکے