جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں‘ مفتی عبدالقوی

لاہور (آئی این پی)متنازع مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو ٹھرکی قرار دیتے ہوئے حیران کن بیان دے دیا ہے۔ اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو ٹھرکی یا فلرٹ سمجھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔ مفتی عبدالقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی کو ٹھرک قرار دیتے ہیں