لاہور‘ گھر کی بجلی کا بل 42 ہزار، مزدور نے خودکشی کر لی

 بھوتن پورہ میںمتوفی جون کا بجلی کا بل زیادہ آنے پر شدید ذہنی دبا ئوکا شکار تھا
لاہور (آئی این پی)کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دبا ئوکا شکار تھا۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔