بھارت :پاکستان زندہ باد کے نعرے ، 9افراد گرفتار ،ویڈیو وائرل

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارت کے شہر گوا میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد پولیس نے 9 افراد کو گرفتارکر لیا۔کے ایم ایس کے مطابق شمالی گوا کے علاقوں باگا اور ارپورہ میں 2مختلف واقعات میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر اچانک پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دینے لگے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو دکانداروں کو حراست میں لیکر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیاگیا۔ دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔