قوم کا مورال بلند‘اتحاد کو برقرار رکھیں گے:طارق فضل چودھری

حکومت  سندھ طاس معاہدہ سمیت  بھارت کیساتھ کسی معاملے پر معذرت  خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری  نے ایوان بالا کو بتایا ہے  سندھ طاس معاہدہ سمیت ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر کبھی بھی معذرت  خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی اور ہندوستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔جمعہ کو ایوان بالا میں سندھ تاس معاہدہ کے حوالے سے تحریک پر بحث کو سمیٹھتے ہوئے  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری  نے کہاکہ حکومت سندھ تاس معاہدے سمیت کسی بھی معاملے پر انڈیا کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ انڈیا نے چھ اور سات مئی کی درمیانی رات جس طرح حملہ کیا اور جس طرح ہمارے جہازوں نے اس کا جواب دیا اور ہماری فضائیہ نے ان کے ائیربیسز اور فوری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنے حق دفاع کو استعمال کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے