راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شہرام سرور اور ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل بنچ نے چودھری پرویز الہٰی کی رٹ پٹیشن پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا اور انہیں نیب کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔پرویز الہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ اور عامر سعید راں ہائیکورٹ ڈویژن بنچ میں پیش ہوئے۔