پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی، سابق وزیراعلی ٰپنجاب کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے 2جولائی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔