پنجاب : جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف 507 مقدمات

پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف 5 ہزار 66 درخواستوں کے فیصلے کئے
بدنامی کا باعث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی:چیئرمین ذبیح اللہ ناگرہ 
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں 5 سالوں میں 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، وکلا نے ٹرائل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔5 سالوں میں جعلی وکلا، لڑائی جھگڑے اور مس کنڈکٹ پر کتنے وکلا کے خلاف پنجاب بار نے کارروائیاں کیں۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف پنجاب بار کونسل کو 5 ہزار 7 سو 29 درخواستیں موصول ہوئیں، پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف 5 ہزار 66 درخواستوں کے فیصلے کئے۔پنجاب بار کونسل نے 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے لائسنس معطل کر کے مقدمات درج کرائے جبکہ پانچ سالوں میں 138 وکلا کے خلاف کیس لائسنس منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ ٹربیونل کو بھجوائے گئے۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ کا کہنا ہے کہ وکالت کے شعبے کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے