رواں سال، 16 ہزار 300 سے زائد اشتہاری گرفتار

 اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے باعث شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی 
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے رواں سال اے اور بی کیٹیگری کے 16 ہزار 300 سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہیترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 3 ہزار 192 جبکہ بی کیٹیگری کے 13 ہزار 204 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے باعث شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مطلوب اشتہاریوں کو فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے قانون کے شکنجے میں لایا جا ئے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لیے ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔پولیس حکام کے مطابق اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کی جا رہی ہیں تاکہ کارروائیوں کی مؤثر نگرانی اور مطلوب نتائج کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔