لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کی 15 پر جھوٹی کال کرنے والے کو گرفتار کرلیا ۔کالر کے مطابق ہمارے دوست کو دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کال پر ریسپانس کرتے تحقیقات کے لیے شاہدرہ ٹاؤن پولیس ہسپتال پہنچ گئی ،ملزمان دوران تفتیش زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکے ،زخمی اکبر اور گرفتار ساتھی تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے، مبشر جو معذور ہے نے پسٹل سے زمین پر کھڑے پانی میں فائرنگ کی ،پسٹل میں پھنسی گولی اچانک چلی جس سے درمیان میں بیٹھا اکبر زخمی ہو گیا،گولی جیب میں رکھے موبائل کو کراس کر کے اکبر کے کولہے پر لگی، ملزمان پہلے زخمی کو گھر لے گئے ،خون بند نہ ہونے پر ہسپتال پہنچے اور جھوٹی کال کر دی۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص نے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر دیا۔