خاتون سے پیسوں والا بیگ چھیننے والاگرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی خاتون سے پیسوں والا بیگ چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے 15 کی کال موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال عرف بلالی کو گرفتار کر لیا، جو خاتون سے چھینا گیا پیسوں والا بیگ بھی اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھاملزم بلال سے چھینا گیا بیگ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی کینٹ اختر نواز نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔