پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بدھ کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

 کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1 لاکھ 53 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملکی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے۔دوسری جانب زرمبادلہ کی منڈی میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق:

سعودی ریال کی قدر 75 روپے 07 پیسے رہی۔
بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
عمانی ریال کی قیمت 731 روپے 71 پیسے رہی۔
کویتی دینار 920 روپے 91 پیسے کا ہو گیا۔
قطری ریال 77 روپے 28 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نسبتاً مستحکم رہا، جہاں اس کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 283 روپے 40 پیسے رہی۔معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی اور روپے کی قدر میں بہتری کا باہمی تعلق سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور بیرونی سرمایہ کاری کی توقعات سے ہے۔ تاہم وہ خبردار کرتے ہیں کہ پائیدار استحکام کے لیے برآمدات میں اضافہ اور غیرملکی قرضوں کے دباؤ کو کم کرنا ضروری ہوگا۔