مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟ صدر کانگریس مدھیہ پردیش
بیٹی بچا ئوکے دعویدار مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیو ں:ترجمان انڈین نیشنل کانگریس
نئی دہلی (آئی این پی )پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال تنقید کی زد میں ہے۔مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں، آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟ جیتو پٹواری نے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے، جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ اس سندور کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر انڈین نیشنل کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے راج کشور کیسری پر 2010 میں ریپ کے الزامات ہیں، اس وقت گجرات کے وزیراعلی مودی نے ان کا دفاع کیا، اسی طرح ہریانہ کے سابق وزیر کھیل سندیپ سنگھ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام ہے اور اس پر بھی بی جے پی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔