ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، 2 افراد ہلاک، کئی لاپتہ

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا   جس کے سبب کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 10 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی بہہ گئے