بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: احسن اقبال

 پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملک ہے، شہریوں کو معیاری خوراک فراہم کرنا ترجیح ہے
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے ، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا  موسمیاتی تبدیلی سے غذائی شعبہ تیزی سے متاثرہورہا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوتی ہیں، غذائی تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملک ہے، شہریوں کو معیاری خوراک فراہم کرنا ترجیح ہے