حکومت کا آئی ایم ایف کی آخری شرط بھی پوری کرنے کا فیصلہ

15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروادی گئی
اسلام آباد (آئی این پی)  حکومت آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے اجرا کی حتمی منظوری میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور کرنیکا فیصلہ کرلیا، عالمی مالیاتی ادارے کو 15 نومبر سے قبل گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ شائع کرنے کی یقین دہانی کروادی  گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیوبورڈاجلاس سے پہلے دیگرتمام شرائط پوری کرچکے، آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگنوسس رپورٹ کے جلد اجرا پراصرارکیا گیا،رپورٹ کے اجرا کیلئے تکنیکی امور کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔