سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
دلہن شانزے شیخ کی ڈولی لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچ گئی، جبکہ بارات جاتی امراء سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں روانہ ہوئی۔بارات میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اہلِ خانہ، وفاقی و صوبائی وزراء اور ملکی و غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔ ولیمہ کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امراء میں ہوگی، جس میں تقریباً 800 مہمان مدعو ہیں۔ شادی کی تین روزہ تقریبات کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مہندی کی تقریب گزشتہ شب ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندان کے قریبی عزیز اور اقرباء شریک تھے۔