وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے بورڈ آف پیس کے ارکان کا اعلان کر دیا

وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے بورڈ آف پیس کے ارکان کا اعلان کر دیا

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی بورڈ کے رکن ہیں۔آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ نکولے ملادینوف کو بورڈ کا ایگزیکٹو رکن مقرر کیا گیا ہے جو غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر کام کریں گے۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں "امن کونسل" قائم کی جائے گی جو عبوری مرحلے میں غزہ کے انتظام، تعمیر نو اور مستقبل کے سیاسی ڈھانچے کی نگرانی کرے گی۔ یہ بورڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سکیورٹی، انسانی امداد، تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔