ٹنل بورنگ منصوبہ پھر تاخیر کاشکار

 سٹار پراجیکٹ کے ٹینڈر میں تیسری مرتبہ توسیع ،پہلا ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی منصوبہ رواں مالی سال میں شروع ہونے کا امکان نہیں 
لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا لاہور کا ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی پر مبنی ٹنل بورنگ منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے، جہاں منصوبے کے ٹینڈرز میں تاریخ پر تاریخ پڑنے لگی ہے۔ لاہور کے اس سٹار پراجیکٹ کے ٹینڈر میں تیسری مرتبہ توسیع کر دی گئی ہے، جبکہ ٹینڈرز کے لیے تاریخ میں مزید پندرہ روز کی توسیع دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کا اپنی نوعیت کا پہلا ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی منصوبہ رواں مالی سال میں شروع کرنے کا فیصلہ اب ڈگمگاتا دکھائی دے رہا ہے۔