مشکوک شخص سے نشہ آور خام مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے اکبری گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے شیشہ فلیور و نشہ آور ماوا بنانے کا خام مال برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو اکبری گیٹ کے قریب چیک کیا۔مشکوک شخص سے چیکنگ کے دوران نشہ آور خام مال برآمد کیا گیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے شیشہ فلیور و نشہ آور گٹکاماوا بنانے کا خام مال بھی برآمد ہواملزم ندیم مختلف علاقوں میں شیشہ فلیور ونشہ آور گٹکا بنانے کا خام مال سپلائی کرتا ہے۔ڈولفن ٹیم نے ملزم ندیم کو برآمدگی سمیت تھانہ اکبری گیٹ کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔