غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کیخلاف کارروائی ، متعدد سیل

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سلیم چشتی کی زیر نگرانی ٹیمیں بھینسوں کے باڑوں کے خلاف سرگرم، متعدد باڑے سیل، شہر کے مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بھینسوں کے باڑے سیل کر دئیے گئے، اس سلسلہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ شہر کے رہائشی علاقوں میں عوام کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے  غیر قانونی باڑوں کے خلاف کارروائی از حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ایسے غیر قانونی باڑوں کی اطلاع فوری طور پر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور انہیں شہری علاقوں سے دور منتقل کیا جا سکے۔