غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کیخلاف 4 مقدمات درج

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی بھینسوں کے باڑوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ اس دوران متعدد مقامات پر غیر قانونی طور پر قائم باڑے ختم کر دیے گئے۔میونسپل کمیٹی کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ذمہ دار افراد کے خلاف 4 مقدمات کے استغاثے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کو بھجوا دیے گئے ہیں، جن پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔