لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بھینسوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھینسوں کو شہر سے نکالنے کے اقدام کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے چیف افسر میونسپل کارپوریشن کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ لاہور نے بھینسوں کو شہر سے نکالنے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ چیف میونسپل افسر درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کریں۔