ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپپے کی قدرمیں کمی بھی کارڈزقیمت میں اضافہ کا سبب بنی
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ موبائل آپریٹرز نے ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث موبائل آپریٹرز کو ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ سینیٹ اجلاس میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ماہانہ سپرکارڈ پیکجز قیمت میں اضافے کی تحریری وضاحت دیتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپپے ی قدرمیں 44 فیصد کمی بھی کارڈزقیمت میں اضافہ کا سبب ہے، پالیسی ریٹ کو 7 سے 22 فیصد کرنے سے ٹیلی کام آپریٹرز کی مالیاتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 5 سال کے دوران موبائل صنعت کی اوسط سالانہ آمدنی نمو صرف 9 فیصد رہی۔