اسلا م آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میںداخل ہو گئی ہے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک پر متعلقہ اداروں کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد اسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی سمپوزیم سے خطاب میںوفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو سازگار اور آسان کاروباری ماحول فراہم کریں گے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی ڈیجیٹل فرق 38 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد رہ گیا ہے، جی ایس ایم اے کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دو سال میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق کم کرنے کی دنیا میں تیز ترین پیش رفت کی، پاکستان میں گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تین نئی سب میرین انٹرنیٹ کیبلز لینڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتر بنانے کے ؑ۷, متبادل راستوں اور نئی کیبل روٹس پر کام جاری ہے، یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک بھر میں 17 ہزار کلومیٹر سے زائد آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے