کراچی(آئی این پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم نے ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا جبکہ قائد آباد میں( این۔ 5 مرغی خانہ ) پل کا معائنہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ندی پل منصوبے کی لاگت 3006.690 ملین روپے مقرر ہے، منصوبے کی فزیکل پیش رفت 65 فیصد مکمل ہوچکی ہے