نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ ندی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

 سیلاب کا آنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے:احسن اقبال کی گفتگو 
نارووال (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب بیت المال خواجہ وسیم بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ احسن اقبال موٹرسائیکل پر بیٹھ کر متاثرہ دیہات پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر گاوئوں خلچیاں بھی گئے جہاں انہوں نے سیلاب کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی پیش کیا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کا آنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک آزمائش ہے، ہمیں صبر و تحمل سے اس کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔