فیس بک اور ٹک ٹاک پر غیر قانونی اور نامناسب مواد شیئر کرنے پر سب سے زیادہ بلاکنگ کی گئی:رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی
لاہور(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر پاکستان میں ایک ملین سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کر دئیے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق فیس بک اور ٹک ٹاک پر غیر قانونی اور نامناسب مواد شئیر کرنے پر سب سے زیادہ بلاکنگ کی گئی، پی ٹی اے نے فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس چیک کر کے رپورٹ کیے، 1 لاکھ 97 ہزار بلاک ہوئے۔انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک جبکہ 38 ہزار بند کیے گئے، ٹک ٹاک کے ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیر قانونی مواد کیلنکس چیک کیے گئے اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز کے لنکس بند کیے گئے، رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر سب سے سخت کریک ڈان کیا گیا 94 فیصد مواد بلاک کیا گیا۔یوٹیوب پر 72 ہزار لنکس کی جانچ پڑتال کی گئی اور 64 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔ایکس/ ٹویٹر کے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لنکس چیک کیے گئے، 70 ہزار آٹھ سو لنکس بلاک کیے گئے