پنجاب حکومت کی کارکردگی گرائونڈ پر نظر آ رہی ہے: عظمی بخاری

مریم نواز کی کارکردگی کا اصل معیار ان کے منصوبوں میں شفافیت اور عوامی فائدہ ہے 
 آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست کرنے والے دراصل سیاسی بونے ہیں:وزیراطلاعات پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  پنجاب حکومت کی کارکردگی محض دعوئوں تک محدود نہیں بلکہ اس کے مثبت نتائج گراونڈ پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں،مریم نواز کی کارکردگی کا اصل معیار ان کے منصوبوں میں شفافیت اور عوامی فائدہ ہے۔اپنے ایک بیان  میں  عظمی بخاری نے کہاکہ پنجاب بھرمیں عوام کوعلاج معالجے کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،اسی ماہ نوازشریف کینسراسپتال کی اوپی ڈی کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ سرگودھا میں جدید کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے۔وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر  کی سیاست کرنے والے دراصل سیاسی بونے ہیں، جن کا اوڑھنا بچھونا احتجاج، انتشار اور فساد ہے، ایسے عناصر سے عوام کسی قسم کے ریلیف کی توقع نہ رکھیں،سیاست خدمت کا نام ہے، نہ کہ ہر مہینے سڑکوں پر سرکس لگانے کا۔عظمی بخاری نیکہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی، فیلڈ ہسپتالوں کا قیام اور کلینک آن ویلز جیسے منصوبے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات ہیں،وزیراعلی تمام منصوبوں اور پروگرامز کی خود براہ راست نگرانی کر رہی ہیں