پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی عظمی بخاری

ایک سا ل میں   مریم نواز  حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں  ، کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں  کہا جارہا ہو شرو ع کریں گے

پی ٹی آئی کی طرف سے  حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،سپیڈو بس پر   سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی جارہی ہے :پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے  پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ، پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہوا، وزیراعلی مریم نواز کی حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں  ، کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں کہ کہا جارہا ہو شرو ع کریں گے، ہر منصوبے کا بتانے کیلئے دروازے پر دستک نہیں دی جاتی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بہت مسئلہ ہورہا ہے، عثمان بزدار کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کی ضرورت پڑتی تھی، پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرنے میں مصروف تھے، پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا، ان کے دور میں ہرعہدے کا ایک ریٹ مقرر تھا۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا، پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کیے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے،بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما تھے، مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں