حکومت کی اصل پہچان بیانات نہیں کارکردگی ہے، عظمی بخاری

پنجاب کا راستہ واضح ، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرو، ادارے مضبوط کرو اور عوام کو محفوظ بنائیں
لاہور(آئی این پی )پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے بیان پر بے جا تنقید کرنے والے حقائق سے بے خبر ہیں کیونکہ خارجہ امور اور بیرونی خطرات وفاقی دائرہ اختیار میں ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی ذمہ داری گورننس اور داخلی سلامتی ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز کے اے آئی انٹیلی جنس ہب کے افتتاح پر واویلا کرنے والوں کو پہلے یہ سمجھنا چاہیے کہ جدید گورننس صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانے کا نام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن، قانون، ٹیکنالوجی اور عوام کے تحفظ کیلئے جدید نظام کھڑا کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، آج پنجاب میں اے آئی ہب، پیفٹک، پولیس کی ٹیکنالوجی، سی ٹی ڈی کی استعداد، باڈی کیمز، تھرمل اور نائٹ ویژن کیمرے، جوائنٹ چیک پوسٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے پر کام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا واضح موقف ہے کہ جرم ہونے کے بعد کارروائی کافی نہیں، ٹیکنالوجی کے ذریعے خطرے اور جرم کو پہلے سے شناخت کرکے روکنا اصل کامیابی ہے