خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کسی صورت بھی دہشتگردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا
جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اس کو رہنے کا کوئی حق نہیں:وزیراطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں صو عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی زد میں ہے اور صوبے کا وزیراعلی کنٹینر پر چڑھا ہے، 13 سال سے خیبر پختونخوا کی قسمت میں دھرنے،جلسے،ریلیاں اور لانگ مارچ ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں امن و امان اور روزگار نہیں ہوگا تو وہاں کے لوگ امن اور روزگار کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کریں گے، جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اس کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سیل آفریدی واحد وزیراعلی ہیں جو اپنے صوبے میں ہی لا لشکر کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں