ونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا:پی پی رہنما علی حیدر گیلانی سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے مابین ہمیشہ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود رہی، دونوں سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے شجاعت حسین سے ملاقات کی اور یوسف رضاگیلانی کی جانب سے صدر مسلم لیگ ق کی خیریت دریافت کی۔علی حیدر گیلانی نے کہا چودھری شجاعت حسین سے ہمارے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ موجود ہے، یوسف رضا گیلانی جلد چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے حاضر ہوں گے۔