پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے اپوزیشن رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا واحد سمجھوتہ آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی صورتحال پر بھی اپوزیشن کو مکمل ادراک ہے، اور ہم نے ملک کی بھلائی کے لیے آگے بڑھنا ہے۔اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے عمران خان کو 14 سال قید کی سزا کی خبر کو تشویش ناک قرار دیا جبکہ شاہد خاقان عباسی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔محمود اچکزئی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں اپوزیشن کی دیگر جماعتیں، بشمول مولانا فضل الرحمان، آئین کی حکمرانی کے لیے اتحاد کا حصہ ہوں گی۔ اجلاس میں ملک کے سیاسی مسائل کے حل کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔