وجی عدالتوں کے فیصلوں پر مایوسی، آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی:اسد قیصر

وجی عدالتوں کے فیصلوں پر مایوسی، آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہے گی:اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے یورپی یونین اور برطانوی حکومت کی جانب سے ملٹری کورٹس ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر پی ٹی آئی کو بھی مایوسی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کو غیرقانونی سمجھا جا رہا ہے اور اس طرح کی اتھارٹی کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ بن رہا ہے۔اسد قیصر نے پُرامن احتجاج کے آئینی حق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات کو انتقامی کارروائیاں سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے اور وہ کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے حکومت کو ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے ایک راستہ دینے کی بات بھی کی اور کہا کہ ملک کے مسائل آئین اور قانون کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات کے لیے تین اہم نکات پیش کیے ہیں، جن میں پارٹی کے قائد عمران خان اور دیگر سیاسی اسیران کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری، اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ایک مشترکہ حل کی ضرورت شامل ہے۔