لاہور میں چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور میں چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

 ایدھی کے ترجمان کے مطابق، مزنگ کے علاقے میں عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ اسی طرح مسلم ٹاؤن کے نقشہ اسٹاپ کے قریب ایک 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص کی لاش فٹ پاتھ کے کنارے ملی، اور مناواں میں بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ایک 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جو نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔ایدھی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ابھی تک ان افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں۔