شہزاد سے1لاکھ 70ہزار، مقصود سے ڈیڑھ لاکھ، موبائل چھین لئے
رائے ونڈ ، ہیئر سے گاڑیاں، لوئرمال ،نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ میں راشد سے 1لاکھ 75ہزار روپے،مغل پورہ میں شہزاد سے1لاکھ 70ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں مشتاق سے1 لاکھ 65ہزار ، موبائل فون ،گرین ٹائون میں ساجد سے1 لاکھ 60 ہزار موبائل فون،شمالی چھائونی میں مقصود سے 1لاکھ 50ہزار ،موبائل فون،گلشن راوی میں ماجد سے 1 لاکھ 45ہزار ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔رائے ونڈ اور ہیئر سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال ،نوانکوٹ اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔